Hitachi Energy goes live: The global technology and market leader in power grids is committed to advancing a sustainable energy future for all

hitachi

Further to itspress releaseon July 1, 2021, the global technologyleadertoday announced its evolution toHitachi Energy. Formerly Hitachi ABB Power Grids, the businesshas renewed its Purpose to‘advancing a sustainable energy future for all’.

Speaking from itsglobal headquarters in Zurich, Switzerland, Claudio Facchin, CEO of Hitachi Energy, commented, “At Hitachi Energy, we are championing the urgency of a clean energy transition, through innovation and collaboration. There are many pathways towards a carbon-neutral future – to tackle this global challenge, we nurture diverse global teams bringing authentic passion and enduring ownership.” He continued, “By 2050, global electrification will near‐doublein demand1 and electricity will be the backbone of the entire energy system.At Hitachi Energy we have pioneeredmany of the technologies needed for advancing a sustainable energy future for all – and we are committed to continue pushing the boundaries of innovation. Delivering on the promise of a carbon-neutral future will take passion, trust and innovation – and the benefits will be for our generations and those to come. With our new name – Hitachi Energy – we are broadening our commitment to creating real impact for our customers andpartners, our people and society.”

The carbon-neutral energy system will be highly interconnected and HVDC2, a technology we have pioneered over 60 years agois one of the keyenablers forbulk renewable energy resources integration and reliable interconnectionacross countries, regions and continents. As the market leader in HVDC, Hitachi Energy iscontributing to many of these interconnections, such as the recently announced award of Saudi Arabia – Egypt HVDC interconnector (October 5, 2021)– the first ever large-scale interconnector in the Middle East and North Africa and the start of operationof NorthSea Link (October 1, 2021) – at 720 kilometers, NSL is the world’s longest subsea interconnector linking Norway and the UK, enabling the exchange of renewable energy between the countries.

To complement interconnections and meet the growing need for energy system flexibility, Hitachi Energy is also supporting customers with grid edge solutions such as microgrids and energy storage. A recent example can be seen inCordova, Alaska, where the community has been able to reduce its reliance on fossil fuels, whilst gaining energy independence.

As part of Hitachi Energy’s ‘go live’ celebrations, Claudio Facchinwill today host an interesting dialogue with Steven Chu, 12th US Secretary of Energy, scientist and Nobel Prize co-winner for Physics (1997), andLully Miura, Japanese scholar of international politics and a member of the Growth Strategy Committee of Cabinet Office of Japan. The session titled, ‘Energy technologies and innovations that contribute to a carbon-neutral future’, will be streamed from the Hitachi Social Innovation Forum 2021 JAPAN. The focus will be on how to realize the ambitious net-zero targets that many countries have committed to and howHitachi and Hitachi Energy arecontributing to establishing a society that is more sustainable, flexible, and secure.

One of the related topics is the importance of digitalization which is critical for overcoming the complexity and capacity challenges brought about by the larger volumes of variable renewable energybeing integrated into the world’s energy system. For example, by combining advanced digital solutions and services, Lumada Asset Performance Management provides health and performance insights to prevent critical asset failures while optimizing asset lifecycle costs. It enables customers to leverage online and offline data to drive more intelligent, risk-based approaches to asset management.

Hitachi Energy is fostering collaboration with customers and partners to find global solutions to solve the global challenge of an inclusive and equitable carbon-neutral future. Earlierthis year, the business launched EconiQ™– its eco-efficient portfolio which delivers asuperior environmental performance compared to conventional solutions. Its EconiQhigh-voltage offering is proven to significantly reduce the carbon footprint throughout the total life-cycle. The business also recently launched a portfolio of transformer products for offshore floating applications, designed to overcome the challenging offshore environment and efficiently harvest and integrate wind into the global energy system, directly supporting the transition to a sustainable energy future. 

عالمی ٹیکنالوجی اور پاور گرڈ میں مارکیٹ لیڈر ہیٹاچی انرجی پائیدار توانائی کی فراہمی کے لیے پرعزم

کراچی (پریس ریلیز) یکم جولائی 2021 کو جاری اپنی پریس ریلیز میں پیشرفت کرتے ہوئے عالمی ٹیکنالوجی لیڈر نے آج ہیٹاچی انرجی میں اپنے ارتقا کا اعلان کیا ہے۔ سابقہ ہیٹاچی اے بی بی پاور گرڈز نے سب کو پائیدار توانائی کے حامل مستقبل کی فراہمی کے لیے اپنے کاروباری مقاصد میں تجدید کی ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں اپنے عالمی ہیڈ کوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے ہیٹاچی انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کلاڈیو فچن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہیٹاچی انرجی میں ہم جدت اور باہمی تعاون کے ذریعے صاف توانائی کی منتقلی کی فوری ضرورت پر مہارت حاصل کررہے ہیں۔ کاربن سے پاک مستقبل کی جانب پیشرفت کے بہت سے راستے ہیں اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہم مختلف عالمی ٹیموں کو پروان چڑھاتے ہیں جو حقیقی جذبہ اور پائیدار ملکیت لاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ 2050 تک دنیا بھر میں بجلی کی مانگ دوگنا بڑھ جائے گی اور بجلی پورے توانائی کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتی ہو گی۔ ہیٹاچی انرجی میں ہم نے پائیدار توانائی کے مستقبل کو آگے بڑھانے کے لیے درکار بہت سی ٹیکنالوجیز پر مہارت حاصل کی ہے اور ہم جدت کی ان حدود میں مسلسل توسیع جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ کاربن سے پاک مستقبل کے وعدے کو پورا کرنے کے لیے جذبے، اعتماد اور جدت کی ضرورت ہے اور اس کے فوائد سے ہماری نسلیں فائدہ اٹھائیں گی۔ ہمارے نئے نام ہٹاچی انرجی کے تحت ہم اپنے صارفین اور شراکت داروں، اپنے لوگوں اور معاشرے پر حقیقی اثرات مرتب کرنے کے اپنے عزم کو توسیع دے رہے ہیں۔

کاربن سے پاک توانائی کا نظام باہمی طور پر انتہائی مربوط ہوگا اور HVDC2 ٹیکنالوجی جس پر ہم نے 60 سال پہلے مہارت حاصل کی تھی، وہ ملکوں، خطوں اور براعظموں میں بڑے پیمانے پر قابل تجدید توانائی کے وسائل کے انضمام اور قابل اعتماد باہمی ربط کے لیے مدد ثابت ہو گی۔ HVDC میں مارکیٹ لیڈر کی حیثیت سے ہیٹاچی انرجی ان میں سے بہت سے باہمی روابط(interconnections) میں حصہ ڈال رہی ہے، جیسا کہ حال ہی میں سعودی عرب۔ مصر کے interconnector کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا جو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں اپنی طرز کا پہلا بڑے پیمانے کا باہمی مربوط کنیکشن ہے اور 720ملومیٹر پر نارتھ سی لنک کے کام کا آغاز بھی اس فہرست کا حصہ ہے اور یہ این ایس ایل دنیا کا سب سے طویل سمندر کی گہرائی میں چلنے والا انٹر کنیکٹر ہے جو ناروے اور برطانیہ کو جوڑتا ہے اور ملکوں کے درمیان قابل تجدید توانائی کے تبادلے کو یقینی بناتا ہے۔

ان باہمی روابط کی تکمیل اور توانائی کے نظام میں لچک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہیٹاچی انرجی صارفین کو گرڈ ایج حل جیسے مائیکرو گرڈز اور انرجی اسٹوریج کی سہولت بھی فراہم کررہی ہے۔ اس کی حالیہ مثال ریاست الاسکا کے شہر کورڈووا میں دیکھی جا سکتی ہے جہاں کے عوام رکازی ایندھن(fossil fuel) پر اپنا انحصار کم کرتے ہوئے توانائی کے معاملے میں خودکفیل ہو گئے ہیں۔

ہیٹاچی انرجی کی ‘گو لائیو’ تقریبات اور جشن کے سلسلے میں کلاڈیو فچن آج 1997 میں فزکس کے شعبے میں نوبیل انعام کے مشترکہ فاتح، سائنسدان اور 12ویں امریکی سیکریٹری برائے توانائی اسٹیون چو اور جاپانی دانشور اور جاپانی کابینہ کی گروتھ اسٹیٹیجک کمیٹی کے رکن لولی میورا کے ساتھ ایک دلچسپ مکالمے کی میزبانی کریں گے۔ اس سیشن کا عنوان ‘انرجی ٹیکنالوجیز اور جدت جو کاربن نیوٹرل مستقبل میں شراکت کرتی ہیں’ ہو گا جس کی ہیٹاچی سوشل انوویشن فورم 2021 جاپان سے اسٹریمنگ کی جائے گی۔ گفتگو میں اس بات پر توجہ مرکوز کی جائے گی کہ کس طرح کاربن کو مکمل طور پر ختم کرنے کے ہدف کو پورا کیا جائے جس کا بہت سے ممالک نے عزم ظاہر کیا ہے اور کس طرح ہیٹاچی اور ہیٹاچی انرجی ایک ایسے معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کررہا ہے جو زیادہ پائیدار، لچکدار اور محفوظ ہو۔

ہیٹاچی انرجی صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے رہی ہے تاکہ ایک جامع اور مساوی کاربن سے پاک مستقبل کے عالمی چیلنج کے حل کے لیے عالمی حل تلاش کیے جا سکیں۔ اس سال کے اوائل میں کاروبار نے ماحولیاتی پورٹ فولیو EconiQ کا اجرا کیا جو روایتی حل کے مقابلے میں ماحولیاتی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ اس کی EconiQ ہائی وولٹیج کی پیشکش پوری زندگی میں کاربن کے اثرات کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے۔ کاروبار نے حال ہی میں آف شور فلوٹنگ ایپلی کیشنز کے لیے ٹرانسفارمر پروڈکٹس کا ایک پورٹ فولیو بھی لانچ کیا ہے جو چیلنجنگ آف شور ماحول پر قابو پانے اور ہوا کو موثر طریقے سے کاٹتے ہوئے عالمی توانائی کے نظام میں ہوا کو مربوط کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جو براہ راست توانائی کے پائیدار مستقبل کی طرف منتقلی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

ہیٹاچی انرجی کا تعارف

ہیٹاچی انرجی ایک عالمی ٹیکنالوجی لیڈر ہے جو سب کے لیے ایک پائیدار توانائی کے مستقبل کو حقیقت کا روپ دے رہی ہے۔ ہم یوٹیلیٹی، انڈسٹری اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں صارفین کو ویلیو چین میں جدید حل اور خدمات فراہم کرتے ہیں۔ کسٹمرز اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہم نے ٹیکنالوجیز پر مہارت حاصل کی ہے اور کاربن سے پاک مستقبل کی جانب توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لیے درکار ڈیجیٹل تبدیلی کو فعال بنا رہے ہیں۔ ہم دنیا کے توانائی کے نظام کو مزید پائیدار، لچکدار اور محفوظ بنانے کی راہ پر گامزن ہیں جبکہ سماجی، ماحولیاتی اور اقتصادی اقدار میں توازن پیدا کریں گے۔ ہیٹاچی انرجی کا ایک ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ اور 140 سے زائد ممالک میں بے مثال نقوش موجود ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں ہیڈ کوارٹر کی حامل ہیٹاچی انرجی کے 90 ممالک میں تقریباً 38ہزار ملازمین ہیں اور 10ارب ڈالر کا کاروباری حجم پیدا کرتا ہے

Related posts