Mangla Hydel Power Station

Two refurbished units commissioned with USAID’s grant Islamabad, May 23, 2022: Pakistan Water and Power Development Authority (WAPDA) has successfully commissioned generating units No. 5 and 6 of the Mangla Hydel Power Station, recently refurbished with the financial support of United States Agency for International Development (USAID). With refurbishment, installed generation capacity of each unit has increased to 135 (Mega Watt) MW from 100 MW – with cumulative increase of 70 MW from 200 to 270 MW.
USAID Mission Director Julie A. Koenen accompanied by her team witnessed commissioning of the two units during her visit to Mangla Hydel Power Station today. She also unveiled a plaque to mark commissioning of the refurbished Units No. 5 and 6. WAPDA Member (Power) Jamil Akhtar, Mangla Dam Refurbishment Project Director and others were also present on the occasion.
“Today, the Mangla Dam rehabilitation work builds upon the foundational partnership of the original construction. USAID is proud of our enduring efforts with WAPDA to extend Mangla Dam’s useful service as a reliable source of clean energy and irrigation water,” said Ms. Julie Koenen while speaking at the event. “When Mangla Dam was built, it was one of the largest earth-filled dams in the world. Not only is it an impressive achievement in engineering, it is also an excellent example of long-lasting U.S.-Pakistan friendship and economic cooperation.”
Earlier, WAPDA Member (Power) in his welcome remarks thanked USAID for their continued support for the power sector in Pakistan and specifically in implementing Mangla Refurbishment Project. Elaborating the two-pronged strategy for optimal utilization of hydropower resources, he said that WAPDA has not only initiated new hydropower projects but has also been rehabilitating and upgrading its existing hydel power stations including Mangla to maximize the ratio of environment friendly and low-cost hydel electricity in the National Grid.
In view of the aging factor of the generating equipment and availability of additional water due to the raised Mangla Dam, WAPDA is implementing Mangla Refurbishment Project with an approved PC-I cost of Rs.52.224 billion. USAID is providing US$150 million as grant, while balance is being arranged by WAPDA through loans and from its own resources for the purpose.
Mangla Refurbishment Project, on its completion, will enhance generation capacity of the existing Mangla Hydel Power Station from 1000 MW to 1310 MW, thus registering an increase of 310 MW. The average annual generation of Mangla Hydel Power Station will also increase from 5 billion units to 6.5 billion units. The refurbishment works have been divided into 11 different packages, which are being implemented in various phases, by closing down one tunnel (two generating units) at a time.
It may be mentioned that installation of the first four generating units i.e. Unit No. 1 to 4 at Mangla Hydel Power Station, having generation capacity of 100 megawatt (MW) each, was completed in 1967. Unit No. 5 and 6 were installed in 1974, while Unit No 7 and 8 in 1981. Mangla Hydel Power Station attained its maximum generation capacity of 1000 MW in 1994 with addition of Unit No 9 and 10. ###

منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ
یو ایس ایڈ کی گرانٹ سے دو یونٹوں کی اپ گریڈیشن مکمل، بجلی کی پیداوار شروع
دونوں یونٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 200سے بڑھ کر 270میگاواٹ ہوگئی
واپڈا یو ایس ایڈ کی گرانٹ اور اپنے وسائل سے اپ گریڈیشن منصوبہ پر کام کر رہا ہے، تمام یونٹس کی مرحلہ وار اپ گریڈیشن ہوگی

23مئی2022…… یو ایس ایڈکی گرانٹ سے منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی اپ گریڈ یشن پر اجیکٹ کے تحت یونٹ نمبر5 اور 6 کی اپ گریڈیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور ان دویونٹوں سے بجلی کی پیداوار شروع ہو چکی ہے۔ اپ گریڈیشن سے پہلے اِن میں سے ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 100 میگاواٹ تھی، جوبڑھ کر اب 135 میگاواٹ فی یونٹ ہو گئی ہے یعنی دونوں یونٹس سے بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 200 سے بڑھ کر 270 میگاواٹ ہوگئی ہے۔

اِس موقع پر یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹرجولی کونین Julie Koenen) (نے وفد کے ہمراہ منگلا ہائیڈرو پاور سٹیشن کا دورہ کیا اور اپ گریڈکئے گئے یونٹوں سے بجلی کے پیداواری عمل کا مشاہدہ کیا۔ دونوں یونٹوں سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے کے حوالے سے اُنہوں نے ایک یاد گار ی تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔ ممبر(پاور) واپڈا جمیل اختر، منگلا ڈیم کے جنرل منیجر، منگلا ریفربشمنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر بھی اِس موقع پر موجود تھے۔

یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ بحالی منصوبہ منگلا ڈیم کی تعمیر میں ہماری طویل شراکت داری پر استوار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ با ت فخر کا باعث ہے کہ ہم منگلا ڈیم سے سستی بجلی اور زراعت کے لئے پانی سمیت دیگر فوائد حاصل کرنے کیلئے واپڈا کے اقدامات میں اِن کے شراکت دار ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جس دور میں منگلا ڈیم تعمیر کیا گیا تھا اُس زمانے میں یہ اپنی نوعیت کا یعنی مٹی کی بھرائی سے بنایا گیا دُنیا میں سب سے بڑا ڈیم تھا۔ یہ نہ صرف انجینئرنگ کے شعبہ میں متاثر کن کامیابی ہے بلکہ پاکستان۔ امریکہ کی دیرینہ دوستی اور اقتصادی تعاون کی بھی مثال ہے۔

قبل ازیں ممبر(پاور) واپڈا نے اپنے خیر مقدمی کلمات میں یوایس ایڈ کی جانب سے پاکستان کے پاور سیکٹر خصوصاً منگلا اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں بھر پور تعاون پر اِن کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے پن بجلی کے ذرائع سے بھر پور استفادہ کیلئے واپڈا کی دوجہتی حکمت ِ عملی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا نہ صرف نئے پن بجلی منصوبے تعمیر کر رہا ہے بلکہ منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن سمیت پرانے پن بجلی گھروں کی مرمت اور اپ گریڈیشن پر بھی کام کر رہا ہے تاکہ نیشنل گرڈ میں سستی اور ماحول دوست پن بجلی کا تناسب بڑھایا جاسکے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد پانی کی اضافی مقدار میسر آنے اور منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن میں بجلی پیدا کرنے کی مشینری اور آلات پرانے ہونے کی وجہ سے منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام کیاجا رہا ہے۔ منصوبے کا منظور شدہ پی سی۔ون 52 ارب 22 کروڑ 40 لاکھ روپے پر مشتمل ہے۔ یو ایس ایڈ منگلا اپ گریڈیشن پراجیکٹ کیلئے 150 ملین ڈالر بطور گرانٹ دے رہا ہے، جبکہ بقیہ رقم کا انتظام واپڈا اپنے وسائل اور قرض کے ذریعے کر رہا ہے۔

منگلا اپ گریڈیشن منصوبے کی تکمیل پر منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی موجودہ پیداواری صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر ایک ہزار 310 میگاواٹ ہو جائے گی۔ منگلا اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو 11 مختلف پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کو مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پراجیکٹ کے تحت ایک وقت میں صرف ایک سرنگ یعنی دو پیداواری یونٹوں کو بند کرکے اِن کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

واضح رہے کہ منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کے پہلے چار یونٹ 1967ء میں نصب کئے گئے تھے،یونٹ نمبرپانچ اور چھ1974ء میں، یونٹ نمبرسات اورآٹھ1981ء میں جبکہ آخری دو یونٹ یعنی یونٹ نمبرنو اوردس 1994ء میں نصب ہوئے اور یوں منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی مجموعی پیداواری صلاحیت ایک ہزار
میگاواٹ تک پہنچ گئی۔٭٭٭

Related posts