MINISTRY OF ENERGY PETROLEUM DIVISION

The joint delegation of LPG Industry Association called on Mr. Nadeem Babar, Special Assistant to Prime Minister on Petroleum at Ministry of Energy—Petroleum Division in this afternoon. The delegation included Chairman LPG Distributor Association, Chairman LPG Marketing Companies Association, LPG importer, Spokesperson and member of LPGAP.

The SPAM stated that the government would design the long-term liquefied petroleum gas (LPG) policy to increase the local production of LPG; price stability of LPG market while ensuring the uninterrupted supply/ availability of LPG in the country especially in winter season. During the meeting, Mr. Babar said that the government would formulate the LPG pricing formula in such manner that it would eliminate disparity between locally produced and imported LPG for marketing companies and distributors as well as it would be beneficial for end consumer. SAPM also apprised the participants that the Division had instructed the LPG producers to maintain the buffer stocks to meet the requirements of LPG during offset price fluctuations.

ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے آج وزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن ، چیئرمین ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز ایسوسی ایشن ، ایل پی جی امپورٹر ، ترجمان اور ایل پی جی اے پی کے ممبر شامل تھے۔

معاون خصوصی نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی مقامی پیداوار میں اضافہ، قیمتوں میں استحکام اور ملک میں خاص طور پر سردیوں کے موسم میں ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی / دستیابی کو یقینی بنانا، حکومتی ایل پی جی پالیسی کے بنیادی مقاصد ہیں۔ میٹنگ کے دوران ، ندیم بابر نے کہا کہ حکومت ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین کرنے کا فارمولہ اس طرح وضع کرے گی کہ اس سے مارکیٹنگ کمپنیوں اور تقسیم کاروں کے لئے مقامی طور پر تیار شدہ اور درآمد شدہ ایل پی جی کے مابین تفریق ختم ہوجائے گی اور ساتھ ہی صارفین ان قیمتوں سے فائدہ اٹھا سکے گے. معاون خصوصی نے شرکا کو یہ بھی بتایا کہ ڈویژن نے ایل پی جی پروڈیوسرز کو ایل پی جی کی بفر سٹاک کو برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ قیمتوں میں اتار چڑھاو کے دوران ایل پی جی کی فراہمی جاری رہے ۔
وفد نے ایل پی جی انڈسٹری کی ترقی و وسعت کے لئے حکومت کی کوششوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

Related posts